تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سندھ میں چیف سیکریٹری اورآئی جی سمیت اہم عہدے خالی

جنگ نیوز -
کراچی....سندھ میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت اہم انتظامی عہدے خالی ہیں اورجونیئرافسران کو اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کی ریٹائرمنٹ کے بعد دونوں اہم انتظامی عہدوں پر وفاقی حکومت نے کوئی آفیسر تعینات نہیں کیا ۔ چیف سیکریٹری کا اضافی چارج سینئرممبربورڈ آف ریونیوغلام علی پاشا کے پاس ہے جو تین مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔صوبے میں سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری خوراک ، سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عہدہ بھی خالی ہے جہاں جونئیرافسران کو اضافی چارج دے کر معاملات چلائے جارہے ہیں ۔ سندھ میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں چارججوں کی اسامیاں بھی خالی ہیں جن کی تعیناتی کے لئے سمری وزیراعلیٰ سندھ کوگزشتہ ماہ بھیجی گئی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.