تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں لوٹا فیکٹریاں بند کرائیں گے، راجہ ریاض

جنگ نیوز -
لاہور...پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہپنجاب میں لوٹا فیکٹریاں بند کرائیں گے، دو ٹوک الفاظ میں کہتے ہیں کہ اب کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا، ہم لانگ مارچ روکنا جانتے ہیں جبکہ راجا ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھ کر عوام کے مسائل اٹھائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ وہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے پنجاب میں لوٹا فیکٹریاں بند کرائیں گے۔ امتیازصفدروڑائچ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس پنجاب میں قتل ہوا، اس لئے ریمنڈ جانے اور رائیونڈ جانے۔ وفاقی حکومت اس معاملے پر عالمی دباؤ میں نہیں آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے خریدار اور بکنے والے دونوں گنہگار اور ملک دشمن ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.