تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قومی اسمبلی:پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف اراکین کاعلامتی واک آوٹ

جنگ نیوز -
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں حکومت کے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف علامتی واک آؤٹ کیا، وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا کہ لیبیا میں پھنسے پاکستانیوں کو ہنگامی طور پر بحفاظت نکالنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیرمملکت برائے خارجہ امور حناربانی کھر نے قومی اسمبلی کوبتایاکہ لیبیا میں18 ہزار پاکستانی ہیں کسی کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے،6 سو پاکستانیوں کو سڑک کے راستے مصر کی سرحد تک لایا گیا۔2 سوترکی جاچکے ہیں ، لیبیا سے آنے والوں میں سے 354 پاکستانیوں کو ترکی کے ذریعے لاہور لایا جاچکا ہے۔پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر ایم کیوایم کے ارکان نے علامتی واک آؤٹ کیا ، اس سے قبل حیدرعباس رضوی نے کہا کہ حکومت تین روز میں فیصلہ واپس لے ، اے این پی کی بشری گوہرکاکہناتھاکہ پارلیمانی کمیٹی سے قیمتوں کی منظوری لینی چاہیئے تھی ،مسلم لیگ نون کے شیخ آفتاب نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کو واپس لیا جائے، مسلم لیگ قاف کے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ عوام مزید مہنگائی کی متحمل نہیں ہو سکتی،، بعد میں مسلم لیگ نون اور قاف کے ارکان نے بھی علامتی واک آؤٹ کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.