تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی، اعلان کے باوجود سی این جی کی قیمت میں کمی نہ ہوسکی

جنگ نیوز -
کراچی...اوگرا کی جانب سے سی این جی کی قیمت میں تبدیلی کے اعلان کے باوجود کراچی میں آج سے اس کی قیمت میں کمی نہیں ہوسکی۔منگل کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی قیمت میں ایک روپیہ اٹھاسی پیسہ فی کلو کمی نہیں ہوئی اور قیمت بدستور55 روپے 33 پیسے رہی۔سی این جی ایسو سی ایشن کے چیرمین جنید ماکڈا کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی کوالٹی مختلف ہے۔انہوں نے بتایا کہ اوگرا نے اوسط 950 جی سی ویلیو پر قیمت کا تعین کیا ہے تاہم اسکے نوٹیفکیشن میں ابہام ہے اور فارمولے کے بارے میں مکمل معلومات نہ ہونے تک قیمت میں کمی کے بارے میں تعین نہیں کیا جا سکتا۔جنید ماکڈا نے بتایا کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کیا اوگرا جی سی ویلیو کے تحت قیمت کی تبدیلی کا قانونی حق رکھتی ہے یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹیفکیشن میں ابہام کے باعث فی الحال کراچی میں سی این جی پمپس کو 22 پیسہ فی کلو قیمت میں کمی کیلئیکہا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.