تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انقلاب کی باتیں کرنیوالے جاگیرداروں کو ٹکٹ دیتے ہیں ،حیدررضوی

جنگ نیوز -
ملتان...ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں انقلاب اور غریب کی باتیں تو کرتی ہیں لیکن ٹکٹ سرمایہ دار اور جاگیر دار کو دیتی ہیں ۔یہ بات انہوں نے ملتان میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جو مڈل کلاس کی نمائندگی کرتی ہے جس میں موروثی سیاست نہیں ہے ، حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ انہیں بھی پتہ ہے کہ بینکوں سے کس طرح قرضے لئے جاتے اور معاف کرائے جاتے ہیں ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ90 کی دہائی میں جس جماعت نے متحدہ کے خلاف آپریشن کیا اور15 ہزار کارکن شہید کئے اسی جماعت کے لیڈر نے نائن زیرو آنے سے پہلے متحدہ کے شہدا کے قبرستان جا کر فاتحہ خوانی کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.