تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیاسے ترکش ایئرلائنزکی دوسری خصوصی پروازلاہورپہنچ گئی

جنگ نیوز -
لاہور...لیبیا میں پھنسے مزید ایک سو اسی پاکستانیوں کو لے کر دوسری خصوصی پرواز لاہورپہنچ گئی۔ وطن آنے والوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ لوگوں کو لیبیا سے نکالنے کے لیے کچھ نہیں کر رہا۔ترکش ایئرلائنز کی دوسری خصوصی پرواز آج صبح لاہور پہنچی۔ واپس آنے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے سفری اخراجات تو ان کی کمپنیوں نے اٹھائے ہیں، لیکن لیبیا میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے انہیں وہاں کھانے پینے میں پریشانی اٹھانا پڑی۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد لیبیا کے مختلف شہروں میں محصور ہے جبکہ پاکستانی سفارتخانہ صرف بلند بانگ دعوے کر رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیبیا میں محصور پاکستانیوں کو جلد واپس لانے کا بندوبست کیا جائے۔ اس سے پہلے گزشتہ رات بھی ترکش ایئرلائنز کی خصوصی پرواز ایک سو چہتر پاکستانیوں کو لے کر لاہور پہنچی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.