5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ممبئی حملے کی تحقیقات کیلئے پاکستانی حکام کو بھارت آنے کی پیشکش
جنگ نیوز -
نئی دہلی...بھارت نے پاکستان کی درخواست پر ممبئی حملوں سے متعلق دستاویزی شواہد چند دنوں میں دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی دہلی ، تحقیقات کے حوالے سے اسلام آباد کمیشن کی بھارت آمد کا منتظر ہے ۔ نئی دہلی میں پریس بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر داخلہ چدم برم نے کہا کہ من موہن حکومت نے اصولی طور پر پاکستانی کمیشن کو نئی دہلی آنے کی اجازت دیدی ہے تاکہ وہ ممبئی حملوں کے تحقیقاتی آفیسر اور مجسٹریٹ سے ریکارڈ حاصل کرسکیں جنھوں نے بیانات قلمبند کیے اور ان ڈاکٹرز سے معلومات لیں جنہوں نے پوسٹ مارٹم کیے ۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ چدم برم نے بتایا کہ پاکستان کی درخواست پر بھارتی حکومت چند روز میں ممبئی حملوں سے متعلق دستاویزی شواہد بھی فراہم کردیگی ۔