5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان ، آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی 5روزہ بات چیت کا آغاز
جنگ نیوز -
اسلام آباد...پاکستان اور آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی پانچ روزہ بات چیت کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے روز آئی ایم ایف کو محصولات، مالی خسارے اور اخراجات کے لیے جاری کردہ فنڈز سے آگاہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ تکنیکی بات چیت میں آئی ایم ایف کے کرسٹوفر اور وزارت خزانہ کے بیرونی امور کے سیکریٹری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ تکنیکی بات چیت5 مارچ تک جاری رہے گی جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات7 اور8 مارچ کو ہوں گے۔ ان مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور آئی ایم ایف کے مشن برائے پاکستان کے سربراہ عدنان مزاری شریک ہوں گے۔