5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مارک گرس مین لندن جدہ ، کابل، اسلام آبادکے دورہ پرروانہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن...امریکی سفارت خانے کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے لئے امریکاکے خصوصی نمائندہ مارک گروس مین لندن ، جدہ ، کابل اوراسلام آبادکے دورہ پرروانہ ہوگئے ہیں۔ امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ گروس مین جدہ میں انٹرنیشنل کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ کابل اور اسلام آباد میں وہ اعلیٰ سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے ارکان اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے،اس موقع پروہ افغانستان اور پاکستان کے ساتھ طویل المدت پارٹنرشپ کا اعادہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وہ اگلے ہفتے کے آغازمیں اسلام آبادپہنچیں گے۔