تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اب کوئی قلم ،ترازو یا بندوق انتخابی نتائج تبدیل نہیں کر سکے گی:بابر اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ وقت آگیا ہے جب کوئی قلم ،ترازو یا بندوق انتخابی نتائج تبدیل نہیں کر سکے گی ۔ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے حق رائے دہی کے لیے نادار اپنا نظام وضع کرے ۔اسلام آباد میں پلڈاٹ کے زیر اہتمام ”انتخابی قوانین ترمیمی بل 2011 کا جائزہ “ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینٹ اپنا آئینی سال مکمل کر چکے ہیں اور صدر مارچ میں ہی پارلیمان کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر 2012 میں نگراں حکومت قائم ہو گی تاہم اس حکومت میں شامل کوئی بھی شخص انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گا ۔سیمینار سے خطاب میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابی عمل اور جمہوری اقدار سے ہی ملک میں ایک متوازن معاشرہ پروان چڑھ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دینا چاہیے ،اس سلسلے میں نادرا بیرون ممالک اپنا نظام قائم کرے ۔سیمینار سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ جان محمد جمالی ،سید نیئرحسین بخاری ،احمد بلال محبوب نے بھی خطاب کیا اور انتخابی قوانین میں ترمیم کے حوالے سے اپنی آرا پیش کیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.