5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
حکومت عوام کاخون چوس رہی ہے،انقلا ب کا راستہ اختیار کرنا ہوگا،محنتی
جنگ نیوز -
کراچی...امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کرکے عوام کاخون چوس رہی ہے،عرب ممالک کی طرح عوام کو انقلاب کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔کراچی کے علاقے بنارس چوک پرجماعت اسلامی کراچی کے تحت احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے، قانون کی بالادستی اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری کے لئے عرب ممالک کی طرح عوام کو انقلاب کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا،مزید ٹیکس لگانے کی بجائے نظام حکومت میں بہتری لائی جائے۔