5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کترینہ کی سلمان سے علیحدگی کا فائدہ ہوا عامر خان کوہوا
جنگ نیوز -
ممبئی...اداکارہ کترینہ کیف کی سپر اسٹارسلمان سے علیحدگی مسٹر پر فیکٹ عامر خان کیلئے خوشگوارثابت ہوا ہے۔عامر خان جوکافی عرصے سے اپنے دوست سلمان کی گرل فرینڈاور اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ کا م کر نے کے خواہشمند تھے لیکن دوستی کی وجہ سے وہ کترینہ کے ساتھ اسکرین پر رومینس کر نے سے کتراتے رہے ۔اب جب کترینہ اور سلمان کے راستے مکمل طور پر جدا ہو گئے ہیں تو عامر خان نے بھی کترینہ کے ساتھ ایک فلم سائن کر لی ہے ۔دوسری جانب کترینہ کیف نے بھی کئی مواقعوں پر عامرخان کیساتھ فلم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور اب ان کے مداح عنقریب اس نئی جوڑی کو بڑی اسکرین پر ایک ساتھ دیکھیں گے۔