تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں محفل ِ میلادکا انعقاد

جنگ نیوز -
لندن...ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن شعبہ ء خواتین کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبیﷺ منایاگیا۔ اس سلسلے میں لندن کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر میں محفل ِ میلادمنعقد کی گئی جس میں شعبہء خواتین کی کارکنوں سمیت خواتین کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔محفل میلادمیں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صاحبزادی افضاء الطاف نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم شعبہء خواتین کی انچارج محترمہ صفیہ اکبراوردیگر ثناء خواں خواتین نے اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء اورامام الاانبیاء حضرت محمدمصطفی ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے اورسیرت طیبہ پرروشنی ڈالی۔اس موقع پر محترمہ صفیہ اکبرنے کہاکہ نبی کریم کی سیرت طیبہ صرف مسلمانوں ہی کیلئے نہیں بلکہ تمام انسانیت کیلئے ایک مثال ہے ۔سیرت النبی پرعمل کرکے ہی ہم اپنے معاشرے کوبہتر بناسکتے ہیں۔محفل میلادکے آخرمیں نبی کریم کی خدمت میں درودوسلام پیش کیاگیا۔اس موقع پر امت مسلمہ کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی وبقاء، استحکام،ایم کیوایم کی کامیابی، قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمراورتحریک کے تمام شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے دعاکی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.