5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انقلاب ٹیلیفونک خطاب سے نہیں،عملی جدوجہد سے آتے ہیں، فردوس اعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انقلاب ٹیلے فونک خطاب سے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے آتے ہیں۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ تو بنایا جاتا ہے مگر مسائل کا حل نہیں بتایا جاتا۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم کو یقین دلایا تھا کہ وہ پٹرول مصنوعات کی قیمتوں بارے متبادل فارمولا پیش کریں گی مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود وہ حل پیش نہیں کرسکے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ،کرپشن کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے،عرب انقلاب ہماری نفسیات پر اثر ڈال رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ قابل مذمت ہے ، ٹیکس اور لیوی ختم کرکے قیمتیں کم کی جاسکتی ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جلد آزاد ہوکرپاکستان کا حصہ بنے گا،سیاست دانوں کو عوام میں اپنی ساکھ بحال کرنی چاہیے۔