5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جھنگ: دومسافربسوں میں تصادم، 3 افرادجاں بحق،25 زخمی
جنگ نیوز -
جھنگ ... پنجاب کے ضلع جھنگ میں دو مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ جھنگ میں بھکر روڈ پر کوٹ خیرا کے قریب اوور ٹیکننگ کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جھنگ منتقل کیا جارہا ہے۔