تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ کیس کو خون بہا کی ادائیگی سے حل کیا جاسکتا ہے، امریکی اخبار

جنگ نیوز -
واشنگٹن…ایک امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اورپاکستان ریمنڈ ڈیوس کیس اسلامی شریعت کے مطابق لواحقین کوخون بہاکی ادائیگی سے حل کرسکتے ہیں۔دونوں ملک مسئلے کو14 مارچ کو عدالت میں جانے سے پہلے نمٹاناچاہتے ہیں۔ امریکی اخبارکی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات مصالحت کاربن سکتے ہیں۔ جہاں ڈیوس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین کوبلاکر خون بہا کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔آئی ایس آئی اورسی آئی اے14مارچ کوڈیوس کاکیس عدالت میں جانے سے پہلے معاملہ حل کرناچاہتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سینئرپاکستانی عہدے دارنے واشنگٹن میں ریمنڈکیس پر گفت گوکے دوران بتایاکہ آئی ایس آئی بھی مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس خیال کی حمایت کرتی ہے۔تاہم پاکستان اس بات کی بھی ضمانت چاہتاہے کہ سی آئی اے آئندہ پاکستان میں کوئی یکطرفہ آپریشنز نہیں کرے گی۔اورامریکا انٹیلے جنس معاملات میں پاکستان سے ایسا ہی سلوک کرے گا جیسا دیگر اتحادیوں برطانیہ اورفرانس کے ساتھ کرتاہے۔اخبارکے مطابق ڈیوس کے ویزے اور۔ورک اسائنمنٹ غیرواضح ہے جب اسے حراست میں لیا گیا تواس کے پاس سے تین مختلف آئی ڈی کارڈ نکلے۔اس کانام محکمہ خارجہ کی پچیس جنوری کی فہرست میں نہیں تھا۔اورگرفتاری کے ایک یادودن بعد شامل کیا گیا۔اب تک یہ بھی کلیئرنہیں ہے کہ وہ لاہورمیں کیا کررہا تھا۔ تاہم ایک بات حتمی ہے کہ سی آئی اے اور آئی ایس آئی ڈیوس ایشو کو بغیر بیرونی مدد کے خاموشی سے حل کرنے کے خواہاں ہیں ۔ایک پاکستانی کے مطابق اگرمصالحت ناکام ہوتی ہے اور کیس14 مارچ سے پہلے حل نہیں ہو تا اور معاملہ عدالت کے پاس چلا تاہے تویہ کسی بڑے دھماکے سے کم نہیں ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.