5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کیلئے امداد میں کٹوتی نہ کی جائے ، ہلیری کلنٹن کا انتباہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کانگریس کوخبردارکیا ہے کہ پاکستان کودی جانے والی امداد میں کٹوتی نہ کرے۔واشنگٹن میں ایوان نمائندگان کی خارجہ امورکمیٹی سے خطاب میں انھوں نے افغانستان اور پاکستان کے لیے سفارتی بجٹ میں کٹوتی نہ کرنے کی تلقین کی،اورخبردارکیا کہ کسی ایسے عمل کے باعث خطے کومستحکم کرنے کی امریکی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ہلیری کلنٹن کا کہناتھا کہ افغانستان میں مفادات اورتعلقات کی مضبوطی کے لیے پاکستان کو بھی امدادکی فراہمی اہمیت کی حامل ہے۔ امریکا پاکستان کے سیاسی اورمعاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کام کررہے ہے۔خارجہ امورکمیٹی کی چیئرپرسن الینا روز لیتھینن نے کہا کہ پاکستان کولازمی طورپر ریمنڈ ڈیوس کی رہائی سمیت امریکی تشویش کے متعلق معاملات کوحل کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے۔