تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ

جنگ نیوز -
لاہور…پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پنجاب اربن ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔شہر میں چلنے والی انٹرسٹی بسوں کے کرائے میں 15سے بیس فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ٹیکسی رکشہ کے کرایوں میں بھی بے پناہ اضافہ شہریوں کی پریشانی کا باعث بن گیاہے ۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کم کرایوں پر بسیں چلانا ان کے بس سے باہر ہو گیا تھا جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے نے انکے گھریلو بجٹ کو ازسر نو تبدیل کر دیا ہے اور سفری اخراجات میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔شہریوں نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.