5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
انگلیوں کی لمبائی ممکنہ بیماریوں کی نشا ندہی کر تی ہے،تحقیق
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ایک حا لیہ تحقیق میں انکشا ف ہو ا ہے کہ ہا تھ کی انگلیوں کی لمبا ئی کسی فر د کو ہونے والی ممکنہ بیماریوں کی طر ف اشارہ کر تی ہے ۔ایک بر طا نوی تحقیقی جر یدے British Journal of Cancer میں شا ئع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن مر دوں کی شہادت کی انگلی تیسری انگلی سے زیادہ لمبی ہو تی ہے ان میں مثا نے کے کینسر کے خطرہ ایک تہائی کم ہوتا ہے جبکہ و ہ افراد جن کی تیسر ی انگلی شہا دت کی انگلی سے لمبی ہو ان میں ہڈیوں کی تکالیف ،بھو ک اڑجا نا،نزلہ زکا م اور نفسیا تی مسائل جیسے امراض کا خطر ہ دوسرے افراد کی بہ نسبت زیا دہ ہوتاہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ کسی بھی فر د کی انگلیوں کی لمبا ئی پیدائش سے قبل رحمِ مادر میں ملنے والے مختلف ہا رمونز پر منحصر کر تی ہے اور یہی ہا رمو نز پید ائش کے بعد انسا نی صحت پر اثرانداز ہو تے ہیں ۔