تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس امن کے نوبل انعام کیلئے نامزدگیوں میں شامل

جنگ نیوز -
کراچی…امن کا نوبل انعام دینے والے نارویجن ادارے نے تصدیق کی ہے کہ اس سال کیلئے نامزدگیوں میں وکی لیکس سمیت عرب دنیا میں آنیوالے انقلاب سے جڑے افراد بھی شامل ہیں ۔ ناروے کے دارالحکومت اُوسلو میں نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر Geir Lundestad نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ رواں سال کے نوبل انعام کیلئے ریکارڈ دو سو اکتالیس امیدوار نامزد کیے گئے ہیں جن میں تریپن ادارے اور ایک سو اٹھاسی افراد شامل ہیں تاہم انھوں نے نوبل انسٹی ٹیوٹ کی پچاس سالہ روایت برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ادارے یا فرد کا نام ظاہر نہیں کیا ۔ ڈائریکٹر Geir کے مطابق تیونس ، مصر اور لیبیا میں انقلاب کے حوالے سے بھی نوبل انعام کیلئے بھی کئی تجاویز موصول ہوئی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.