تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فلڈ سرچارج اور اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ آرڈیننس سے نافذ کرنے پر غور

جنگ نیوز -
اسلام آباد…حکومت ٹیکس آمدنی میں اضافے کے نئے اقدامات پرغور کر رہی ہے۔ نئے ٹیکس اقدامات سے حکومت کو اضافی46ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارلیمنٹ سے نئے ٹیکس اقدامات کی منظوری میں کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعدوفاقی حکومت اب انکم ٹیکس پر15فیصد فلڈ سرچارج اور اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کو صدارتی آرڈیننس کے تحت عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس پر15 فی صد فلڈ سرچارج سے27 ارب روپے، اور اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی1 فیصد سے بڑھا کر2.5 فیصد کرنے سے9 ارب روپے وصول ہونے کی توقع ہے۔ ٹیکس دائرہ کار میں اضافے اور بقایاجات کی وصولی میں بہتری سے مزید پانچ ارب روپے وصول کیے جانے کا اندازہ ہے۔حکومت نے بجٹ میں1667 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا، تاہم پچھلے سال کے تباہ کن سیلابوں کے بعد یہ ہدف کم کرکے1604 ارب روپے کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق، نئے اقدامات کے بعد ٹیکس وصولی1630 ارب روپے رہ سکتی ہے۔ان اقدامات سے حکومت رواں مالی سال مالی خسارہ5 فیصد تک محدود رکھنا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.