تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بلوچستان میں صورتحال بہتربنانے کا حکم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے بلوچستان میں امن و امان صورتحال پر وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو مل کر اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس معاملے پر چیف سیکریٹری بلوچستان کو طلب بھی کرلیا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دئے ہیں کہ معاملہ بہت حساس ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال کیخلاف صوبائی ہائی کورٹ بار کی دائر درخواست کے مقدمہ کی سماعت کی۔بارکے صدر حاجی شکیل نے دلائل میں کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے، وی آئی پیز کی آمدورفت کیلئے پورا شہر بند کرنا پڑتا ہے ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ امن و امان کی بحالی عدالت کا کام نہیں لیکن بلوچستان بار کی درخواست پر سماعت ہورہی ہے، عدالت کو سیاسی بیان نہیں حقیقت پر مبنی بیان چاہئیں۔ بنچ کے رکن جسٹس سائر علی نے اٹارنی جنرل کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سادہ الفاظ میں بتائیں کہ بلوچستان کیلئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ ہے یا نہیں، بعد میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر اقدام کرنے کی ہدایت کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت8 مارچ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.