5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
صدر کی پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کو 5دن بلاتعطل گیس فراہمی کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی … صدر آصف علی زرداری نے سوئی ناردرن کے منیجنگ ڈائریکٹر کوہدایت کی ہے کہ پنجاب میں ٹیکسٹائل صنعت کو ہفتے میں پانچ دن بلاتعطل گیس فراہم کی جائے۔ سوئی نادرن کی جانب سے جاری ٹیکسٹائل صنعت کو ہفتے میں پانچ دن گیس کی بندش کے حالیہ نوٹیفکیشن کے بعد اپٹما کے وفد نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ان سے اس معاملے میں مداخلت کرنے اور صنعت مخالف نوٹیفکیشن واپس لینے کا کہا گیا۔اپٹما کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سوئی نادرن کو ہدایت کی کہ برآمدات میں بڑاحصہ رکھنے والی ٹیکسٹائل صنعت کو گیس فراہم کی جائے۔ترجما ن کے مطابق صدر نے اپٹما کے وفد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک میں گیس کی دستیابی کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ٹیکسٹائل صنعت کیلئے گیس کی بندش ختم کردی جائیگی۔