تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

متحدہ عرب امارت: اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں20 سے40فیصد کمی

جنگ نیوز -
ابوظبی…متحدہ عرب امارت نے کھانے پینے کی اہم اشیا کی قیمتوں میں20 سے40فیصد تک کی کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے یہ اعلان جی سی سی کے چھٹے سالانہ اجلاس کے آغاز پر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ اقدام صارفین کی قوت خرید میں اضافے کیلئے لیا گیا ہے اور یہ چھوٹ مارچ کے پورے مہینے کیلئے دی گئی ہے ،جن اشیا پر چھوٹ دی گئی ہے ۔ ان میں آٹا ، دودھ، چینی ، چاول ، خوردنی تیل اور دوسری کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں ۔ یہ اشیا سپر مارکیٹ میں الگ ریکس پر رکھی جائیں گی ۔متحدہ عرب امارات کی وزارت اقتصادی امور کے مطابق ان اشیا کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے کڑے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اجلاس میں شریک مختلف سپر مارکیٹس کے نمائند گان نے مارچ کے مہینے میں40 فیصد تک کی چھوٹ کو اپریل میں30 فیصد چھوٹ تک کی صورت میں برقرار رکھنے کاارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.