5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈکی جاسوسی کے حوالے سے خبریں ریکارڈکا حصہ بنانے کی اجازت
جنگ نیوز -
لاہور…چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں جاسوسی کے حوالے سے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کی خبروں کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔عدالت کے روبرو درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں امریکی حکومت کو فریق بنایا جائے اور پاکستان میں امریکی سفیر کو مدعا علیہان کی فہرست میں شامل کرنے کی اجازت دی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ امریکا کا ریمنڈ ڈیوس کے استثنا کے حوالے سے کیا تعلق بنتا ہے، استثنا کا فیصلہ تو پاکستانی حکومت نے کرنا ہے۔ عدالت نے درخواستوں پر مزید کارروائی چودہ مارچ تک ملتو ی کر دی۔ دریں اثنا ریمنڈ ڈیوس کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے روکنے کی درخواست بھی ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی۔