5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرنل قذافی کی پیروڈیزانٹر نیٹ پربے حد مقبول ہوگئیں
جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیاکے رہنما کرنل قذافی آج ایک غیر مقبول شخصیت بنے ہوئے ہیں۔ لاکھوں انسان ان کی وجہ سے مشکلات میں گھرے ہیں لیکن انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ان کی ویڈیو پیروڈیز بے شمار چہروں پر مسکراہٹیں بھی بکھیر رہی ہیں ۔لیبیا کی سنجیدہ اور غیر یقینی صورتحال نے قذافی کو دنیا کی نظر میں نا پسندیدہ بنادیاہے لیکن ان کی وجہ سے بے شمار چہرے کھل بھی اٹھے ہیں۔انٹر نیٹ پر جاری کی گئی پیروڈی ویڈیو میں ایک جانب قذافی کو مشہور کارٹون کرداروں میں ڈھال کر دلچسپ حرکتیں کرتے دکھایا گیا ہے۔ تو دوسری طرف ہٹلر کابہروپیا انہیں اقتدار چھوڑنے کی دھمکیاں دیتا نظر آتا ہے۔پیروڈی کے ایک دلچسپ سین میں قذافی آگے آگے اور ہلیری اور سرکوزی ان کے پیچھے پیچھے ہیں۔