تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلوچستان میں مسلسل بارش ، پہاڑی علاقوں میں برفباری ، مکانات گرگئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری سے کچے مکانات گرگئے ۔گلگت بلتستان ڈویژن کے بیشتر اضلاع دیامر، چلاس، غذر، ہنزہ نگر،استور،اسکردو اور گھانچے کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ شہری حدود میں کہیں کہیں بارش اور موسم ابر آلود ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقوں کرک ،بنوں ،کوہاٹ،صوابی ،ہری پور اور ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔قبائلی علاقے جنوبی و شمالی وزیرستان ،مانسہرہ ، بٹ گرام ، کوہستان اور نتھیا گلی و گلیات سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ مسلسل برف باری کے باعث شاہراہ کاغان گزشتہ ایک ماہ سے بندہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے محراب شاہ کے مطابق زرین کے علاقے میں بارشوں کے باعث50مکانات گرگئے ہیں اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ،مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔چمن ، زیارت ، خانوزئی ، کان مہتر زئی ، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں رات سے برف باری جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں متعدد کچے مکانات گرگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات سے جاری ہے۔ سرگودھا ،ملتان،رحیم یار خان اور بہاول پور میں بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔ مظفر آبادو گردونواح اور اٹھمقام پر بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔وادی نیلم، وادی لیپہ، سدن گلی، کیل اور تاؤ بٹ کے مقامات پر برف باری جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.