5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ماڈل ولیجزسے نئے کلچرکاآغازہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور...وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ ماڈل ولیجز کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں ایک نئے کلچر کا آغاز ہو گا۔وہ ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی خالد شیردل نے ماڈل ولیج کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں مخیرحضرات اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ماڈل ولیج تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماڈل ولیج میں سیلاب متاثرین کو پختہ مکان تعمیر کر کے دیئے جائیں۔