5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وفاقی کابینہ کا اجلاس، مقتول وزیرشہبازبھٹی کے سوگ میں خاموشی
جنگ نیوز -
اسلام آباد....وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا،اس میں شہباز بھٹی کے قتل پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔وزیراعظم سیکریٹریٹ میں وفاقی کابینہ کااجلاس شروع ہواتوماحول سوگوار تھا، کابینہ ارکان نے شہازبھٹی کے قتل کی شدیدمذمت کی ۔ اجلاس کے آغازپر وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ، شہباز بھٹی کا قتل معمولی بات نہیں ، پہلے بھی ایک وزیر ، قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوچکے ہیں ، وہ ان حالات پر کابینہ کو کچھ بتانا چاہتے ہیں ، پہلے اجلاس میں موجود غیر وزیر ، شرکا کو وہاں سے باہر بھیجا جائے۔