5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کابزدلانہ قتل مذہبی انتہا پسندی کا بدترین واقعہ ہے،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کاقتل بزدلانہ عمل اور ملک میں مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے۔لندن سے جاری اعلامئے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی وزیربرائے اقلیتی امورشہبازبھٹی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اورکہا کہ اس قتل نے پاکستان میں امن وسلامتی کے معاملہ پر ایک سوال اٹھادیاہے۔ایم کیوایم کے قائدنے کہا کہ یہ واقعہ مذہبی رواداری،فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور احترامِ ِانسانیت پریقین رکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس قتل میں ملوث ملزمان کوفی الفورگرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے اوراقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے شہباز بھٹی کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین بھی کی۔