5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہورہائیکورٹ نے لبرٹی پلازہ کی عقبی سڑکیں اکھاڑنے سے روکدیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے حکومت اور ایل ڈی اے کو لبرٹی پارکنگ پلازہ کی عقبی سڑکیں اکھاڑنے سے روک دیا۔لبرٹی پلازہ کی تعمیر کیخلاف ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر کیس کی سماعت کے دوران کوئی غیر قانونی کام کیا گیا تو عدالت ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کریگی۔ لبرٹی مارکیٹ کے تاجروں کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ لبرٹی پلازہ کی تعمیر غیر قانونی ہے۔ عدالت پلازہ کی عقبی سڑکوں کو اکھاڑنے اور فوڈ سٹریٹ قائم کرنے سے روکے۔ فاضل عدالت نے کیس پر کارروائی 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔