تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

گوجرانوالہ:گیس لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ، ایک لاکھ مزدور بیروزگار

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث500سے زائد سرامکس اور فرنس فیکٹریاں بندہو گئی ہیں جس سے ایک لاکھ سے زائد مزدور بیروز گار ہوگئے ہیں ،آل پاکستان سرامکس ایسوسی ایشن کے صدر رانا شہزاد حفیظ کے مطابق گیس لوڈ شیڈنگ سے گوجرانوالہ میں سرامکس انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہفتے میں صرف تین دن گیس فراہم کی جارہی ہے جس سے500 سے زائد فیکٹریاں مکمل طور پر بند ہونے سے ایک لاکھ سے زائد مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ کام کی غرض سے فیکٹریوں کا رخ کرتے ہیں لیکن گیس کی بندش کی وجہ سے فیکٹریاں بند ہونے پر خالی ہاتھ ہی گھر واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.