5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوجرانوالہ:مسافر وین الٹنے سے گیس سلنڈر پھٹ گیا،7افراد ہلاک
جنگ نیوز -
گوجرانوالہ …گوجرانوالہ میں تیز رفتار مسافر وین الٹنے کے بعد گیس سلنڈر پھٹنے سے سات افراد جھلس کر جاں بحق اور گیارہ شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سے لاہور جانے والی مسافر وین نندی پور کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی،اس دوران گیس سلنڈر پھٹ گیا اور وین میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔