5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سیاسی پارٹیوں میں تخریب کاری نہیں ہونی چاہیے، اعتزاز احسن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹراعتزاز احسن نے کہاہے کہ سیاسی پارٹیوں میں تخریب کاری نہیں ہونی چاہیے تاہم آئین کے تحت ہر رکن پارلیمنٹ پارلیمانی پارٹی کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا پابند ہوتا ہے، ان کاکہناہے کہ اگر عطامانیکا ایوان میں اکثریت ثابت کر دیں تو چودھری ظہیر کو بھی پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کی پابندی کرنا ہوگی۔ اسلام آبادمیں میڈیاسے بات چیت میں اعتزاز احسن کاکہناتھا کہ سیاست دانوں کے لئے لوٹے کے لفظ کا استعمال تضحیک آمیز ہے تاہم اصولوں کی سیاست کی جانی چاہیے۔ اقلیتی امور کے وزیرشہباز بھٹی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کو انہیں سیکیورٹی فراہم کرنی چاہیے تھی، شہباز بھٹی ناصرف وزیر اقلیتی امور تھے بلکہ وہ اقلیتوں کے بڑے رہنما بھی تھے۔