تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انتہاپسندی ملک کی سلامتی کیلئے مسئلہ بن گئی ہے، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انتہاپسندی ملک کی سلامتی کیلئے مسئلہ بن گئی ہے جسکے خاتمے کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔پارلیمان فوج اور سول بیورو کریسی کے ساتھ ملک کرحکمت عملی طے کی جائیگی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے درپیش سلامتی کے مسئلے پرمشاورت کی جائیگی۔اس سلسلے میں سیاسی فوجی اور سول بیوروکریسی سے مشاورت کی جائیگی۔اور کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائیگا اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.