5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بجٹ خسارہ : برطانوی افواج کی 11ہزار نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لندن …برطانوی حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے اور دفاعی اخراجات پر قابو پانے کیلئے مسلح افواج کی گیارہ ہزار نوکریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔برطانیہ کے وزیر دفاعLIAM FOX نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج میں گیارہ ہزار نوکریاں ختم کی جائیں گی۔دو ہزار پندرہ تک سترہ ہزار فوجیوں کوملازمت سے فارغ کئے جانے کا منصوبہ ہے۔لیام فوکس کے مطابق فیصلہ مشکل لیکن ناگزیر ہے۔اس کا مقصدبرطانیہ کے دفاعی اخراجات کم کرنے کے علاوہ ملک کے ریکارڈ بجٹ خسارے پر قابو پانا بھی ہے۔ برطانوی حکومت کے اس فیصلے سے افغانستان میں موجود برطانوی فوجیوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے ۔اس وقت تقریبا ًساڑھے نو ہزار برطانوی فوجی افغانستان میں نیٹو کے سب سے بڑے اتحادی کی حیثیت سے موجود ہیں اور ان کی کمی سے افغان جنگ متاثر ہونے کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔