تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغانستان میں شہریوں کی ہلاکت،جنرل پیٹریاس نے معافی مانگ لی

جنگ نیوز -
کابل…افغانستان میں غیر ملکی فوج کے ہاتھوں9 افغان شہریوں کی ہلاکت پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے معافی مانگ لی ہے۔ایساف کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فورسز نے کل کنّڑصوبے میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔اعلامیے میں ایساف کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد شہری تھے۔جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا کہنا تھا کہ ایساف افغان حکومت، عوام اور بالخصوص متاثرہ خاندان سے معذرت چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ہلاکتیں نہیں ہونی چاہیے تھیں اور وہ خود صدر کرزئی سے معذرت کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.