تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

آئی سی سی ورلڈ کپ :انگلینڈ کا آئیر لینڈ کوجیت کیلئے328رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
بنگلور…انگلینڈ نے آئیر لینڈ کو جیت کے لئے 328رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ پچاس اوورز میںآ ٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سو ستائیس رنز بنالئے۔انگلش اوپنرز اینڈریو اسٹراس اورکیون پیٹرسن بالترتیب 34اور59رنز بناکر آؤٹ ہوئے لیکن ان کے بعد میںآ نے والے جوناتھن ٹراوٴٹ اورای این بیل نے آئیر لینڈکے بالروں کی دھنائی کردی، ٹراؤٹ نے بانوے گیندوں پر92اوربیل نے چھیاسی گیندوں پر81رنزاسکور کئے۔دونوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد کوئی بھی انگلش کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اورکولنگ ووڈ16،میٹ پرائیر6،بریسنن4، یارڈی3رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔آئیر لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ جوناتھن نے دو، جوہن مونی نے چار، جارج ڈوکریل اورپاؤل اسٹرلنگ نے بالترتیب ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.