5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کے ایس ای میں اتار چڑھاوٴ،انڈیکس91پوائنٹس اضافہ،11699پر بند
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی تاہم انڈیکس11 ہزار سات سو پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار701 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ مگر انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس91 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار699 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم14 کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام این آئی بی بینک کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت37 پیسے کمی کے بعد2 روپے23 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس62 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار372 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تیزی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتا ہے۔