5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کے جسم پر گولیوں کے25 سے30نشانات ہیں، ای ڈی پمز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر محمود جمال نے بتایا ہے کہ شہباز بھٹی کے جسم پر گولیوں کے25 سے30نشانات ہیں۔ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی تیاری میں24 سے72 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر محمود جمال نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہبازبھٹی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے ۔شہبازبھٹی کے جسم کے اوپر کے حصے ،چھاتی اور کندھے پر زخموں کے زیادہ نشانات ہیں ۔ڈاکٹرز کے پانچ رکنی بورڈ نے پوسٹ مارٹم میں حصہ لیا۔پروفیسر محمود جمال کا کہنا تھا کہ پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ دی جائے گی جس کی تیاری میں24 سے72 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے بتایا کہ شہباز بھٹی کی فیملی نے میت دو دن تک اسپتال میں رکھنے کی درخواست کی ہے۔