5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سالانہ ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے،ڈی جی پیپکو
جنگ نیوز -
لاہور…ڈی جی پیپکو محمد خالد کا کہنا ہے کہ 33 ہزار دیہات اب بھی بجلی سے محروم ہیں،جبکہ اس سال 55 سو دیہات کو بجلی فراہم کی گئی ۔ واپڈا ہاوس میں پریس کانفرنس میں ڈی جی پپپکو نے بتایا کہ ہر سال ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے ، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے پاور پلانٹس لگا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ گیس نہ ملنے سے متعدد پاور ہاوسز بند ہیں،ڈی جی محمد خالد نے کہا کہ شہروں میں3 سے7 اور دیہات میں 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔