5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
الطاف حسین کی پیرصاحب پگاراسے گفتگو،ملکی صورتحال پر تبادہ خیال
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اورحروں کے روحانی پیشواپیرصاحب پگاراسے ٹیلیفون پر گفتگوکی ۔دونوں رہنماوٴں نے ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ ء خیال کیا۔ الطاف حسین نے ملک میں انقلاب کے حوالے سے پیرپگاراکے خیالات کوسراہااوران کی صحتیابی اور درازی ء عمرکی دعاکی ۔دونوں رہنماوٴں نے گفتگومیں اس امرپراتفاق کیا کہ ملک کی خیرخواہی اورعظیم ترمفاد کیلئے ہم خیال جماعتوں کااکٹھا ہوناضروری ہے ۔ الطاف حسین نے پیرصاحب پگاراسے درخواست کی کہ وہ ان کیلئے دعاکریں اور ملک کی فلاح وبہودکیلئے بھی دعاکریں۔