5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہباز بھٹی کے قتل کے ملزمان کے خاکے تیار ،ڈی آئی جی آپریشن
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ڈی آئی جی آپریشن بنیامین نے کہاہے کہ شہباز بھٹی کے قتل کے ملزمان کے خاکے تیار کرلئے گئے ہیں، ان کاکہناہے کہ وفاقی وزیراقلیتی امور رات کو اپنی والدہ کے گھر رہتے تھے اور اس بات کو خفیہ رکھا تھا۔ ڈی آئی جی بنیامین نے آئی ایٹ تھری میں شہباز بھٹی کے قتل کی جگہ کا دورہ کیا اور شواہد کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے میڈیاکوبتایاکہ ملزمان کے خاکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں، انہیں جلدگرفتارکرلیاجائے گا۔ ڈی آئی جی آپریشنزکاکہناتھاکہ شہباز بھٹی کو سیکیورٹی کے لئے 16 اہلکار فراہم کئے گئے تھے، جن میں رینجرز کے چھ اور دس پولیس اہلکار شامل تھے، ان کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے ۔