5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا: مسلمان شہری کی جاسوسی پر اوباما انتظامیہ کیخلاف مقدمہ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... ایک امریکی مسلمان نے ایف بی آئی کی جانب سے اپنی جاسوسی کرنے پر اوباما انتظامیہ اور ایف بی آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔امریکی ریاست کیلے فورنیا میں مقیم 20 سالہ مسلمان یاسر عفیفی نے واشنگٹن میں اپنے وکیل کے ہمراہ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آئی نے اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے اس کی گاڑی میں ٹریکرڈیوائیس لگائی تھی۔ یاسر کا کہنا تھا کہ گزشتہ اکتوبر میں جب وہ اپنے گاڑی کی سروس کروانے گئے تھے تو اسے اس ڈیوائیس کے بارے میں پتا چلا تھا۔ دراخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آئی کو اس قسم کی حرکتوں سے روکا جائے اور یہ فعل آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جبکہ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کی جانب سے دائر کیس کا جائرہ لیا جارہا ہے۔