5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راولپنڈی: گیس لیکیج کے باعث آتشزدگی ،4افراد جھلس کرہلاک
جنگ نیوز -
راولپنڈی ... راولپنڈی کے ایک گھر میں گیس لیکیج ہونے کے باعث آگ لگ گئی، جس میں تین بچوں سمیت4افراد جھلس کرہلاک ہوگئے۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک رتا کے چوکی محلہ میں رات گئے گھر میں گیس لیکیج ہونے کے باعث آگ لگ گئی، جس میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، ہلاک ہونیوالوں میں ڈھائی ماہ کا حسنین، تین سالہ زینب، چھ سالہ مریم اور بائیس سالہ گلناز شامل ہیں۔ فائربریگیڈ حکام نے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔