5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنیوا موٹر شو میں نئے ماڈلز کی کاروں کی نمائش جاری
جنگ نیوز -
جنیوا موٹر شو میں نئے ماڈلز کی کاروں کی نمائش جاری
جنیوا …ایندھن کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کے موقع پر جنیوا موٹر شو میں نئے ماڈلز کی کاروں کی نمائش جاری ہے۔سوئٹزرلینڈ میں جاری انٹرنیشنل جنیوا موٹر شو میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔موٹر شو میں جیگوار اور لینڈ روورسمیت کئی گاریوں کے نسبتاچھوٹے ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں ۔ا سمالر رینج روور186 میل فی گھنٹے کی رفتار سے چلتی ہے۔ جنیوا موٹر شو میں130 سے زائد کمپنیاں نئے ماڈلزپیش کررہی ہیں۔ کار شو کا مقصد جدید سہولتوں سے آراستہ نئے انداز کی گاڑیاں متعارف کرانا اور آٹو انڈسٹری کو بحران سے نکالنا ہے ۔