تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے شمالی و بالائی علاقوں کے متعددمقامات پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلسل بارشوں کے بعد ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کاموجودہ سسٹم چاراورپانچ مارچ کوکمزور ہو جائے گا۔ گلگت بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گانچھے سمیت ضلع استور اور غذر میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث اسلام آباد سے اسکردو کی پروازیں 6 روز سے معطل ہیں۔ مانسہرہ، کوہستان اور بٹگرام میں دو روز مسلسل جاری رہنے والی بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ بارش اور لینڈ سلائڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ضلع کوہستان میں جیجال کے مقام پر ٹریفک کے لئے بند ہوگئی ہے۔مانسہرہ کے تفریحی مقام شوگران اورملحقہ علاقوں کے راستے بھی بند ہیں، جبکہ شاہراہ کاغان 31 روز سے بند ہے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی سید مہراب شاہ کے مطابق قریبی پہاڑوں سے آنے والے بارش کے پانی کوروکنے کے لئے نوشکی میں بنائے گئے بندسیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں، جبکہ بورنالہ ندی میں شدیدطغیانی سے قریبی دیہات کے زیر آب آنے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سیلابی ریلوں کی وجہ سے نوشکی ،احمد وال، کیشنگی اور گلنگور کے قریب کوئٹہ زاہدان ریلوے لائن میں شگاف پڑنے سے پاک ایران ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.