تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

متعدد ممالک کا لیبیا جنگی بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا مغربی ممالک کے جنگی بحری جہازوں کے گھیرے میں آتا جارہا ہے۔ لیکن معمر قذافی اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے بحران کے حل کے لئے وینزوویلا کے صدر ہیوگو شاویز کے ساتھ بین الاقوامی امن مشن کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔معمر قذافی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کے دوران لیبیا کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی صورت میں ہزاروں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ اس کے باوجود دباؤ بڑھانے کے لئے مغربی ممالک کے جنگی بحری جہاز لیبیا کی سمندری حدود کے قریب پہنچ رہے ہیں ۔ امریکا کے دو جہاز بحیرہ روم میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ کینیڈا ، برطانیہ ، فرانس ، اٹلی اور جنوبی کوریا نے بھی جنگی جہازوں کو لیبیا کے لیے تیار رہنے یا بھیجنے کا حکم دے دیا ہے ۔ادھر وینزوویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے لیبیا کے رہنما معمر قذافی سے رابطہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے امن کمیشن کی تجویز بات چیت کی ۔ شاویز نے لیبیا مین بحران ختم کرانے کے لئے دوست ممالک کے فوجیوں پر مشتمل بین الاقوامی امن مشن قائم کرنے کی تجویز دی ہے ۔ دوسری طرف لیبیا کے کئی علاقوں میں حکومت کے مخالفین قبضہ جمائے ہوئے ہیں ۔ قذافی کے حامی فوجیوں اور مخالفین میں جھڑپیں جاری ہیں ۔ انسانی حقوق تنظیم کے مطابق لیبیا میں حکومت مخالف جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6ہزار ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.