تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 36پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…لیبیا میں پھنسے ہوئے مزید 36پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے آپریشن جاری ہے۔نجی ایئرلائنز کی پرواز سے آج صبح 36 پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔پاکستانی شہری مصر اور بحرین کے راستے وطن واپس آئے ہیں ۔ دفترخارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری محمد نعیم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں تقریبا 18 ہزار پاکستانی موجود ہیں، جن کووہاں سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.