5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خام تیل کی قیمتیں117ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
سنگاپور…مشرق وسطیٰ کی سیاسی صورت حال اور بد امنی کے باعث بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل بڑھتے ہوئے ایک سو سترہ ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئیں۔لیبیا،عمان،برین،بحرین اور یمن کی صورت حال کے باعث آج صبح سنگا پور میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں، برینٹ سی خام تیل کے اپریل وعدے کے سودے کاروبار شروع ہوتے ہی ایک سولہ اعشاریہ سات صفر ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔